پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات میں اقتصادی و دفاعی شراکت مضبوط

09:19 AM, 13 Dec, 2025


اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی، جس میں ایوی ایشن، ایرو اسپیس اور دفاعی صنعت میں مشترکہ کام پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ترک وفد نے پاکستان میں مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور مقامی سطح پر ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں ممالک نے دفاعی پیداوار اور صنعتی شعبوں میں دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ترک سرمایہ کاری سے پاکستان کی صنعتی صلاحیت، برآمدات اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں نمایاں بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں