خیبر پختونخوا میں سرکاری سکولوں سے ٹیوشن اور فیسیں ختم کرنے کا فیصلہ

11:24 AM, 13 Dec, 2025

پشاور:محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے سرکاری سکولوں میں ٹیوشن اور دیگر فیسوں کو ختم کرنے کا بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔ اس فیصلے سے متعلق صوبائی حکومت کو آگاہی مراسلہ بھی بھیج دیا گیا ہے۔

ابتدائی و ثانوی تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرانا اور تعلیم تک آسان رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ حکام کے مطابق، یہ اقدام صوبے میں تعلیم کے فروغ اور مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں