کیلیفورنیا:امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے کہا ہے کہ امریکہ میں آنے والے 18 ہزار افغان شہریوں میں سے تقریباً 2 ہزار کے دہشت گرد تنظیموں سے براہ راست یا ممکنہ روابط ہیں۔ گبارڈ نے نشاندہی کی کہ بائیڈن دور میں آنے والے افغان پناہ گزینوں کی مکمل جانچ پڑتال نہیں کی گئی، جس کے نتیجے میں یہ خطرہ پیدا ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ہر ایک افغان شہری کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ خطرات کا سدباب کیا جا سکے۔ تلسی گبارڈ نے کہا کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں امریکی سرزمین پر حملوں کی منصوبہ بندی میں مسلسل مصروف ہیں اور نئے افراد کی تلاش میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی بنیاد پر دہشت گردی امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور اس کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔