پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز خودکش حملے کی تفتیش آخری مراحل میں

12:35 PM, 13 Dec, 2025

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں حملے کے مرکزی کردار تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے تھا اور ملزمان نے حملے سے چند روز قبل پشاور میں قیام کیا تھا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار شہر کے مختلف راستوں سے بخوبی واقف تھے اور انہیں خودکش جیکٹس اور رہائش کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ تفتیش میں اہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

مزیدخبریں