آواران میں بی ایل اے کا بزدلانہ حملہ، چار معصوم بچے زخمی

01:36 PM, 13 Dec, 2025

آواران :بلوچستان کے ضلع آواران میں جمعہ کے روز دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے نماز جمعہ کے دوران مارٹر گولے اور راکٹس سے شہری آبادی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار معصوم بچے زخمی ہو گئے۔

حملہ نہتے بچوں اور سویلین آبادی کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جسے مقامی عوام اور سکیورٹی فورسز نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں بی ایل اے کے منصوبوں کو ناکام بنانے اور عوام کی حفاظت کے لیے مسلسل سرگرم ہیں۔

ماہرین کے مطابق، یہ کارروائی بی ایل اے کے دہشتگردانہ ایجنڈے اور بلوچ عوام کے خلاف خوف و دہشت پھیلانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ بلوچستان کے عوام نے بھی اس سفاکانہ حملے کی مذمت کی اور دہشتگردی کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں