فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گوجرانوالہ و سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

01:51 PM, 13 Dec, 2025

راولپنڈی :چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے گیریژنز کا دورہ کیا اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ لی۔

دورے کے دوران انہوں نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا اور فارمیشن کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تیاری اور معیار کو سراہا۔

 فیلڈ مارشل نے زور دیا کہ جدید جنگی تقاضے تکنیکی موافقت، چابک دستی، درست معلومات، مؤثر صورتِ حال سے آگاہی اور بروقت فیصلوں کے محتاج ہیں

مزیدخبریں