کراچی:پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر جوڑے ربیکا حسین اور حسین ترین نے اپنی حالیہ شادی کے موقع پر ملنے والی سلامیوں (gift envelopes) کی تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہیں۔
حسین ترین نے اپنے یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو میں اہلیہ ربیکا کے ہمراہ شادی کے دوران ملنے والے لفافے کھولے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ دوستوں اور دیگر مشہور شخصیات کی طرف سے دی گئی سلامیوں کی رقم کتنی تھی۔
اس دوران جوڑے نے دانش تیمور کا لفافہ بھی کھولا جس میں کئی 5,000 روپے کے نوٹ موجود تھے، تاہم اس کی مکمل رقم نہیں بتائی گئی۔
ربیکا حسین کے مطابق، شادی میں حاصل ہونے والی مجموعی سلامی کی رقم 5 لاکھ 18 ہزار روپے بنتی ہے۔
ربیکا حسین اور حسین ترین کی شادی کی سلامیوں کی رقم وائرل، مجموعی طور پر کتنی رقم تھی؟
02:55 PM, 13 Dec, 2025