یمنٰی زیدی کو ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

03:14 PM, 13 Dec, 2025

کراچی :پاکستان کی معروف اداکارہ یمنٰی زیدی نے حال ہی میں کراچی میں منعقدہ ایوارڈزتقریب میں ڈیزائنر شہلا چتور کا تیار کردہ بولڈ تھری پیس لباس زیب تن کیا، جس نے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل پیدا کیا۔

یمنٰی کے اس لباس میں روز گولڈ لمبی سکرٹ، اینٹیک گولڈ کراپ ٹاپ، اور چمکدار جیکٹ شامل تھی، جس پر کڑھائی اور ٹِلّہ ورک کیا گیا تھا۔

تاہم، سوشل میڈیا صارفین نے اس لباس پر مختلف آراء دیں۔ کچھ نے اسے نامناسب قرار دیا اور کہا کہ یمنٰی اس میں آرام دہ محسوس نہیں کر رہی ہیں، جبکہ چند مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا اور ان کے ماضی کے بیانات کا حوالہ بھی دیا۔ دیگر افراد نے لباس کی شدید تنقید بھی کی۔

یمنٰی زیدی اپنی شاندار اداکاری اور متنوع کرداروں کی وجہ سے ٹی وی اور فلم دونوں میں بے حد مقبول ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں بختاور، پری زاد، پیار کے صدقے، رازِ الفت، تیرے بن، گزارش، تھکن، ذرا یاد کر، عشقِ لا، یہ رہا دل شامل ہیں۔ انہوں نے فلم نایاب پر لکس اسٹائل ایوارڈ بھی جیتا ہے اور جلد ایک رمضان اسپیشل ڈرامے میں بھی نظر آئیں گی۔

مزیدخبریں