جوہی چاولہ کا شاہ رخ کیساتھ مزید کام نہ کرنیکا کا فیصلہ

جوہی چاولہ کا شاہ رخ کیساتھ مزید کام نہ کرنیکا کا فیصلہ

ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق جوہی چاولہ کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے کئی برس تک لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔ لوگ آج بھی انہیں سکرین پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ جوہی چاولہ اداکاری کیساتھ پروڈکشن کے میدان میں بھی کافی سر گرم رہی ہیں۔

وہ شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس 'ریڈ چلی' میں ان کی پارٹنر ہیں لیکن اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کام کو چھوڑ دیں گی۔ انہوں نے کہا بچوں اور گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ پروڈکشن کو وقت دینا ممکن نہیں لہٰذا میں جان چکی ہوں کہ یہ میرے لیے بہت مشکل کام ہے کیونکہ یہ کام صرف مرد ہی ٹھیک انداز میں کر سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں