پی ایس ایل میں کوئٹہ کے جیتنے پر نیلم منیر جیسا ڈانس کرنے والے نوجوان کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

پی ایس ایل میں کوئٹہ کے جیتنے پر نیلم منیر جیسا ڈانس کرنے والے نوجوان کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

لاہور:پی ایس ایل میچز کا بخار نہ صرف کرکٹ کے دیوانوں کو کرکٹ دیکھنے پر مجبور کر رہا ہے بلکہ اپنی پسندیدہ ٹیم کو جتوانے کے لیے کسی بھی حد تک جانے پر مجبور بھی کر رہا ہے۔اور ایسا ہی کیا ہے احد عباسی نامی اس کرکٹ کے دیوانے نے ۔احد نے ٹویٹ کیا کہ اگر کوئٹہ اور لاہور کے مقابلے میں کوئٹہ جیت گیا تو وہ نیلم منیر کے کار ڈانس جیسا ڈانس کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں نیلم منیر کی ڈانس ویڈیوسوشل میڈیا پر کافی گردش میں رہی تھی ۔اور احد کی دعا رنگ لے آئی یہ میچ کوئٹہ جیت چکا ہے ۔احد بھی وعدے کا پکا نکلا اور ایسا ڈانس کیا کہ نیلم کو بھی پیچھے چھوڑ دیااور ایک ایک سٹیپ بالکل نیلم جیسا ہی کیا۔

اس پر موصوف کو خاصے دلچسپ تبصرے اور پذیرائی ملی۔

c1280178fad94cef73e38f682981742f