چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کی کازلسٹ منسوخ

12:09 PM, 13 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔

اب  جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بنچ ٹو اب بنچ ون میں کیسز کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ کے سامنے 40 مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے، جنہیں اب نئے بنچ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں