پنجاب میں اقلیتی کارڈز کی تقسیم کا آغاز،ماہانہ 10,500 روپے کی امداد دی جائے گی

04:16 PM, 13 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب میں اقلیتی برادری کو مائنورٹی کارڈز کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے اقلیتی افراد میں کارڈز تقسیم کیے۔ یہ کارڈز بائیومیٹرک ویریفکیشن کے بعد تقسیم کیے گئے ہیں، جن کے تحت اقلیتی افراد کو ماہانہ 10,500 روپے کی امداد دی جائے گی۔

ڈی سی لاہور نے اس موقع پر کہا کہ اس اقدام کا مقصد اقلیتی برادری کی معاشی مشکلات میں کمی لانا اور ان کو ایک باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نادار اور مستحق افراد کو مالی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں