اسلام آباد:پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان وطن روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ان کو نور خان ایئر بیس پر رخصت کیا، اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کے اختتام پر ترک خاتون اول کو ترک صدر کی جانب سے پاکستان میں قیام کے دوران کی تصویری البم پیش کی گئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے ملاقاتوں اور اہم موقعوں کی تصاویر شامل تھیں۔