کوئٹہ: لاہور کے بعد اب صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی بسنت کا تہوار آج سے روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ انتظامیہ اور پولیس نے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بسنت کو محفوظ اور پُرامن طریقے سے منائیں اور ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کریں۔ بسنت کی تقریبات 13 سے 15 فروری تک جاری رہیں گی۔
اس سے قبل لاہور میں دو دہائیوں بعد بسنت کی تقریبات کی واپسی ہوئی تھی، جس سے شہر بھر میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔ زندہ دل لاہوریوں نے بڑی تعداد میں سڑکوں اور چھتوں پر جمع ہو کر پتنگ بازی کی، جس سے شہر کا ماحول خوشگوار اور جشن سے بھرپور رہا۔ اب کوئٹہ میں بھی بسنت کی یہ رنگین تقریبات شہریوں کے لیے خوشی کا باعث بنیں گی۔