غزہ سٹیبلائزیشن فورس کے لیے مختلف ممالک نے اپنی فوجیں مختص کر دی ،امریکی عہدیدار

03:25 PM, 13 Feb, 2026

واشنگٹن: ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ سٹیبلائزیشن فورس کے لیے مختلف ممالک نے اپنی فوجیں مختص کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے غزہ کے لیے اربوں ڈالر کی فنڈنگ کا منصوبہ اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "بورڈ آف پیس" کے پہلے اجلاس میں غزہ سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے، جس میں کم از کم 20 ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس غزہ کے استحکام کے حوالے سے عالمی سطح پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مزیدخبریں