کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

12:09 PM, 13 Feb, 2026

کوئٹہ :  سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 13 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خضدار، بلوچستان سے 86 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

خضدار میں ایک گھنٹے کے دوران دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں جیسے قمبر، شہدادکوٹ، دادو، جھل مگسی، جعفرآباد اور نصیر آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

زلزلے کے دوران لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، لیکن خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
 
 

مزیدخبریں