ٹی 20 ورلڈکپ: زمبابوے نے آسٹریلیا کو 170 رنز کا ہدف دے دیا

01:08 PM, 13 Feb, 2026

کولمبو :کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا۔ اس میچ میں مچل مارش کی غیر موجودگی میں ٹریوس ہیڈ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ پر 169 رنز بنائے، جس میں برائن بینیٹ 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کپتان سکندر رضا 25 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ مارومانی اور رائن برل نے 35، 35 رنز بنائے اور آؤٹ ہو گئے۔

میچ کے بعد ٹریوس ہیڈ نے بتایا کہ سٹیو سمتھ ابھی تک ٹیم کے ساتھ نہیں پہنچے ہیں اور وہ دو دن پہلے تک گولف کھیل رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں کوپر کونولی اور زیویئر بارٹلیٹ کی جگہ بین ڈوارشیئس اور ٹم ڈیوڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، مگر وقت کے ساتھ یہ سلو ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2007 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا کو شکست دینے والے برینڈن ٹیلر اس میچ میں شامل نہیں ہو سکے، جبکہ رچرڈ نگاراوا کو احتیاط کے طور پر آرام دیا گیا اور ان کی جگہ مونیونگا کو شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں