وزیراعظم شہباز شریف اور یو اے ای صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق

08:13 PM, 13 Feb, 2026

اسلام آباد  : پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا گیا، جس کے بارے میں وزیراعظم آفس نے بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے حالیہ دوروں اور ملاقاتوں کو خوش آئند قرار دیا۔ خاص طور پر یو اے ای کے صدر کے اسلام آباد کے دورے اور رحیم یار خان میں ان کے استقبال کو سراہا گیا۔

وزیراعظم نے مشکل حالات میں اماراتی تعاون کو قابل تعریف قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطے جاری رکھے جائیں گے۔

مزیدخبریں