تیسرا ون ڈے:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی

تیسرا ون ڈے:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی

ڈونیڈن:تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

کیویز نے تیسرے ون ڈے میں شاہینوں کے پر کترڈالے اور پاکستانی ٹیم کو شرمناک شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں تین ،صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے 258رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم صرف 74رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان 2،اظہر علی0،بابر اعظم8،محمد حفیظ 0, شعیب ملک3  ، شاداب خان 0 ، فہیم اشرف 10 اور حسن علی 0رنز بنا سکے  جبکہ محمد عامر 14 اوررومان رئیس 16سکور بناکر واپس لوٹ گئے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 257رنز سکور کئے۔ کیویز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے شاندار بائولنگ کا کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ کولن منرو اور فرگوسن نے بالترتیب 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

کیوی کپتان کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 73رنز کی اننگز کھیلی جبکہ روس ٹیلر 52اور مارٹن گپٹل 45رنز بنا کر نمایاں رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ رومان رئیس نے 3اور شاداب خان نے2 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔