وزیر اعظم نے بجلی چوروں کیخلاف ملک گیر مہم تیز کرنے کاحکم دیدیا

وزیر اعظم نے بجلی چوروں کیخلاف ملک گیر مہم تیز کرنے کاحکم دیدیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد:بجلی چوروں کے گرد گھیراتنگ،وزیر اعظم عمران خان نے بجلی چوروں کے خلاف ملک گیر مہم تیز کرنے کاحکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پاورڈویڑن کو ہدایت کی ہے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے اورکسی اثرورسوخ کوخاطرمیں نہ لایا جائے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کسی کی چوری یا بدانتظامی کا خمیازہ عوام بھگتیں، یہ قابل قبول نہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے بجلی چوروںکے خلاف کریک ڈاﺅن سخت کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم کے نتیجے میں نہ صرف حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہوئی بلکہ کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں بھی واضح فرق نظر آیا۔