سندھ حکومت کا 18 جنوری کو عمر کوٹ میں عام تعطیل کا اعلان 

سندھ حکومت کا 18 جنوری کو عمر کوٹ میں عام تعطیل کا اعلان 

حید رآباد : سندھ حکومت نے 18 جنوری کو عمر کوٹ ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔ 

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پی ایس 53 عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث ضلع میں عام تعطیل ہوگی ۔ 

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث پی ایس 52 کی نشست پر ضمنی انتخاب ہورہاہے ۔ 

پیپلز پارٹی نے اس حلقے سے ضمنی انتخاب کے لیے امیر علی شاہ کو ٹکٹ جاری کیا تھا ، امیر علی شاہ مرحوم علی مردان شاہ کے بیٹے ہیں ۔