پاکستان کو فیتو سے انتہائی محتاط اور خبردار رہنا ہو گا، ترک وزیر خارجہ

پاکستان کو فیتو سے انتہائی محتاط اور خبردار رہنا ہو گا، ترک وزیر خارجہ
کیپشن: پاکستان کو فیتو سے انتہائی محتاط اور خبردار رہنا ہو گا، ترک وزیر خارجہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا پاکستان کی ترقی کیلئے دہشتگردی کے ناسور کو مکمل شکست دینا ناگزیر ہو گیا ہے۔

انہوں نے ترکی کے سفارتخانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور ترکی کے مابین بھائی چارے پر مبنی مضبوط تعلقات ہیں۔ پاکستان ہر مشکل میں ترکی کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف لازوال قربانیاں دیں، اس نے انسداد دہشتگردی کی جنگ میں غیر معمولی کامیابیوں کی بھاری قیمت چکائی، اب پاکستان کی ترقی کیلئے دہشتگردی کے ناسور کو مکمل شکست دینا ناگزیر ہے۔ فتح اللہ گولن دہشتگرد تنظیم انتہائی خطرناک ہے، پاکستان کو فیتو سے انتہائی محتاط اور خبردار رہنا ہو گا۔ فیتو جیسی دہشتگرد تنظیموں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ ترکی انسداد دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے ڈراما ارطغرل غازی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا یہ صرف ڈرامہ نہیں بلکہ پوری تاریخ ہے اور ہمیں خصوصاً نوجوانوں کو اپنی تاریخ سے شناسائی حاصل کرکے آگے بڑھنا ہو گا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے ملاقات کی جس میں پاک ترک تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں فرایقین کی جانب سے پاک ترک تعلقات کو معاشی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا گیا جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور ثقافت میں فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی مستقل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے افغان تنازع کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے کردار پر بات بھی بات کی اور اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ سیاست میں تربیت کی ضرورت وزیراعظم نے کہا کہ فریقین کو جنگ بندی کے خاتمے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ 

خیال رہے کہ ایوان صدر میں سول ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے دورے پر آئے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ڈاکٹر مملکت عارف علوی نے ترکی کے وزیرخارجہ کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا۔