دورہ یواے ای کا دوسرا روز، وزیر اعظم سے ابوظہبی چیمبر کا وفد ملاقات کرے گا

 دورہ یواے ای کا دوسرا روز، وزیر اعظم سے ابوظہبی چیمبر کا وفد ملاقات کرے گا
سورس: Twitter

ابو ظہبی :وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج ابو ظہبی چیمبر آف کامرس کا ایک وفد ملاقات کرے گا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم اپنے دو روزہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوسرے دن آج متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی بزنس مین اور اماراتی سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے وزیر ٹالرنس شیخ نہیان بن مبارک کی ملاقات بھی ہو گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ روز یواے ای پہنچے تھے جہاں ان کی صدر یواے ای شیخ محمد بن زاید النہیان اور نائب صدر ، وزیر اعظم اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات ہوئی۔

مصنف کے بارے میں