وزارت آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر جعلی خبروں روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا 

وزارت آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر جعلی خبروں روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا 
سورس: File

اسلام آباد (سردار شیراز خان)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جعلی خبریں مکمل طور پر روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اب بھی رپورٹ کیے گئے پچاس فیصد سے زائد اکاونٹس بلاک نہین ہوئے۔

سنیٹ اجلاس وقفہ سوالات میں  سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کے پھیلاو کو روکنے کے اقدامات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ تفصیلات وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے تحریری طور پرپیش کیں ۔

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی خبروں سے متعلق 15ہزار 444 شکایات کی گئیں۔ 6ہزار 418 لنکس کو بلاک کیا گیا ۔سات ہزار 711جعلی لنکس  اب بھی قابل رسائی ہیں ۔فیس بک نے 3 ہزار 214 شکایات میں سے 2105 جعلی خبروں والے لنکس کو بلاک کیا۔

وزیر آئی ٹی نے مزید بتایا کہ فیس بک پر چھ سو چودہ لنکس اب بھی قابل رسائی ہیں۔ ٹوئٹر پر 5614 اکاونٹس اب بھی موجود ہیں۔بھیجی گئی شکایات میں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے 1315کو مسترد کیا۔ 

مصنف کے بارے میں