لاہور:پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں کئی اہم شاہراہوں پر آمدورفت متاثر ہوئی۔ صورتحال کے پیشِ نظر موٹر ویز کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں 18 سے 20 جنوری کے دوران بارشوں کا ایک بڑا سلسلہ متوقع ہے، جبکہ شمالی اور پہاڑی علاقوں میں 21 جنوری تک برفباری ہونے کا امکان ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔