افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں استعمال ہو رہی ہے:گورنر خیبر پختونخوا

12:33 PM, 13 Jan, 2026

کراچی/پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خیبر پختونخوا میں امن قائم کرنے اور معیشت کو ترقی دینے کے لیے دہشتگردوں کے خلاف تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے افغان طالبان کے حوالے سے شواہد طلب کرنا مضحکہ خیز ہے، کیونکہ عالمی سطح پر افغان طالبان کو دہشتگرد گروہ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ اگر خیبر پختونخوا میں امن قائم نہ ہوا تو کاروبار اور معیشت متاثر ہوں گے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کراچی میں مختلف محافل میں لوگوں کو باہر لانے کی ناکامی پر حیرت کا اظہار کر چکے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف متحد اور جامع حکمت عملی ضروری ہے۔

مزیدخبریں