پاکستان اور یو اے ای: پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے کا آغاز، کراچی سے پائلٹ منصوبہ

12:26 PM, 13 Jan, 2026

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ کی یو اے ای کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، تعاون اور مسافروں کے لیے امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے ’’پری امیگریشن کلیئرنس‘‘ کے باضابطہ معاہدے پر اتفاق کیا، جس کا پائلٹ منصوبہ پہلے کراچی ایئرپورٹ سے شروع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے بتایا کہ اس نظام کے نفاذ کے بعد مسافروں کو یو اے ای پہنچنے پر امیگریشن کی طویل کارروائی سے نہیں گزرنا پڑے گا، جس سے وقت کی بچت ہوگی اور سفر مزید سہل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سفری تعاون کو مضبوط کرے گا اور مستقبل میں مزید شہروں میں بھی توسیع کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں