اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی، وزیر مملکت داخلہ نے وضاحت کر دی

12:55 PM, 13 Jan, 2026

اسلام آباد: شہر اقتدار میں پولن انرجی پیدا کرنے والے درختوں کو کاٹا گیا، تاہم کاٹے گئے درختوں کی جگہ نئے پودے لگائے گئے ہیں۔ اس اقدام پر بلاوجہ تنقید بھی ہوئی، لیکن وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے قومی اسمبلی اجلاس میں کہا کہ انفراسٹرکچر اور تعمیر نو کے لیے کچھ اقدامات ناگزیر ہوتے ہیں۔

وزیر مملکت نے مزید بتایا کہ شجرکاری مہم کے تحت اسلام آباد میں مزید 60 ہزار درخت لگائے جائیں گے تاکہ ماحولیات کی بہتری اور شہر میں سبزہ وافر مقدار میں برقرار رہے

مزیدخبریں