وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا امکان، ذرائع

Possibility of expansion and reshuffle in the federal cabinet, sources said
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ کے بعد اس اہم معاملے پر مشاورت ہوگی۔

نیو نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم کو وزارتیں دی جائیں گی جبکہ گریڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے کو بھی وزارت دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہان ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری مونس الہٰی کو بھی وزارت ملنے کا امکان جبکہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری دوبارہ کابینہ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بعض ارکان اسمبلی کو بطور وزرائے مملکت شامل کیے جانے کا امکان ہے۔