پاکستان کے دورہ سری لنکا پر کالے بادل منڈلانے لگے

پاکستان کے دورہ سری لنکا پر کالے بادل منڈلانے لگے

لاہور: سری لنکا میں وزیر اعظم کی جانب سے ایمرجنسی اور کرفیو نافذ ہونے کے بعد پاکستان کے دورہ سری لنکا پر کالے بادل منڈلانے لگے ۔ معاملات قابو میں نہ آئے تو سیریز ملتوی ہونے کا خدشہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے موجود ہے اور سری لنکا الیون کے خلاف اپنا وارم اپ میچ کھیل رہی ہے ۔ جبکہ قومی ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی کو کھیلنا ہے ۔

اس صورتحال میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سری لنکن بورڈ مسلسل رابطے میں ہیں ، ابھی تک دورہ منسوخی پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا ۔ معاملات قابو میں نہ آئے تو سیریز ملتوی ہونے کا خدشہ ہے ۔

واضح رہے کہ عوام کی جانب سے معاشی بحران کا ذمہ دار قرار دیے جانے والے سری لنکن صدر گوتابایا راجا پکسے ملک سے فرار ہو گئے ہیں ۔ سری لنکن صدر اپنے اہلخانہ سمیت فوجی طیارے پر مالدیپ کے شہر مالے پہنچ گئے ۔ گوتابایا کی ملک سے روانگی نے ایک ایسے خاندان کی حکومت کا خاتمہ کیا ہے ، جس نے ملک پر کئی دہائیوں تک راج کیا ۔

مصنف کے بارے میں