انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا فائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان ہوگا

11:16 AM, 13 Jul, 2025

دازھو: آج پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا فائنل پاکستان اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام میچز جیتے اور ناقابل شکست رہی ہے۔

قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور قوم کو کامیابی کا تحفہ دیں گے۔

شائقین ہاکی کو پاکستان کی فتح کی امید ہے، اور فائنل جیتنے کی صورت میں پاکستان ایشیائی چیمپئن بن جائے گا۔

مزیدخبریں