ملک بھر میں آج سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ، گرج چمک کےساتھ باش کا امکان

01:51 PM, 13 Jul, 2025

اسلام آباد :  محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ادارے کے مطابق آج، 13 جولائی سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 سے 17 جولائی کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب سندھ میں بھی 15 سے 17 جولائی کے دوران تھرپارکر، میرپور خاص، کراچی اور دیگر شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اس لیے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں