کرپشن الزامات، عالمی ادارہ صحت نے شیخ حسینہ واجد کی بیٹی کو لمبی چھٹی پر بھیج دیا

03:59 PM, 13 Jul, 2025

ڈھاکہ :بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد پر کرپشن کے الزامات سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے انہیں لمبی چھٹی پر بھیج دیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس ایڈہانوم کی جانب سے عملے کو ارسال کردہ ایک ای میل میں کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر کیتھرینا بوہمے، جو ڈبلیو ایچ او کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ہیں، عارضی طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے علاقائی دفتر میں صائمہ واجد کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

رواں سال کے آغاز میں بنگلا دیش کے اینٹی کرپشن کمیشن نے صائمہ واجد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا تھا، جس میں ان کے تعلیمی کوائف پر سوالات اٹھائے گئے جو ان کی جانب  سے ڈبلیو ایچ او میں اعلیٰ عہدے کے لیے پیش کیے تھے۔ مزید یہ کہ کمیشن نے الزام عائد کیا کہ صائمہ نے اپنی والدہ شیخ حسینہ کے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت میں علاقائی سربراہ کا عہدہ حاصل کیا۔

اس سے قبل، صائمہ واجد نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بنگابندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی میں اعزازی عہدے پر فائز ہیں، تاہم یونیورسٹی نے اس دعوے کی تردید کی۔ اس کے علاوہ، یہ بھی کہا گیا کہ صائمہ واجد نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اپنے والدہ کے اقتدار کے دوران بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں حصہ لیا، جس کے ذریعے تقریباً 28 لاکھ امریکی ڈالر غیر قانونی طور پر حاصل کیے گئے تھے، جو بعد میں سچونا فاؤنڈیشن کے ذریعے منتقل کیے گئے تھے ۔

مزیدخبریں