وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ کا کشمیری شہداء کو خراج عقیدت

01:10 PM, 13 Jul, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ 13 جولائی 1931 کے 22 شہداء سمیت ہر کشمیری شہید کا لہو آزادی کی عظیم داستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق دلوانے کے لیے عالمی برادری کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کشمیری شہداء نے اپنے لہو سے حق اور انصاف کی جدوجہد کو نئی سمت دی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت ہر عالمی فورم پر جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں