ترکیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں تیز

02:20 PM, 13 Jul, 2026

استنبول:ترکیہ میں غیر قانونی تارکین وطن اور انسانی سمگلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 70 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔

ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن مینجمنٹ کے مطابق گرفتار افراد میں افغان شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جہاں 19 ہزار 574 غیر قانونی افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا۔

حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 6 ہزار سے زائد انسانی اسمگلرز بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہجرت کی روک تھام اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزیدخبریں