وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے

02:39 PM, 13 Jul, 2026

دوحہ :وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، جہاں دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود بن عبدالرحمان بن حسن بن علی آل ثانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی موجود ہیں، جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں۔

دورہ قطر کے دوران وزیراعظم شہباز شریف قصرِ لوسیل میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں وہ سابق امیر قطر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیر قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔

مزیدخبریں