انقرہ:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، جہاں پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیہ کی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔