خواتین کی ترقی کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں، مریم نواز

04:35 PM, 13 Jul, 2026

اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کا معیار زندگی بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اسلام نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور احترام کے حوالے سے واضح تعلیمات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم، ترقی اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

مزیدخبریں