شہید سپاہی تحسین کے والد کا بیٹے کی شہادت پر فخر کا اظہار

05:46 PM, 13 Jul, 2026

راولپنڈی:  بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے سپاہی تحسین کی تدفین کے موقع پر ان کے والد کے حوصلے اور جذبے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سپاہی تحسین نے ملک کی حفاظت کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، جس کے بعد ان کا جسدِ خاکی آبائی علاقے منتقل کیا گیا۔ تدفین کے موقع پر ان کے والد نے بیٹے کی شہادت پر غم کے ساتھ ساتھ فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کے بیٹے کو شہادت کا بلند مرتبہ حاصل ہوا۔

جذباتی مناظر اس وقت مزید دل کو چھو گئے جب شہید سپاہی تحسین کے والد اپنے ننھے پوتے کو بھی تدفین میں ساتھ لے کر آئے۔ والد کا حوصلہ اور وطن کے لیے بیٹے کی قربانی پر فخر کا جذبہ لوگوں کے دلوں کو چھو گیا۔

سپاہی تحسین ان بہادر جوانوں میں شامل ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کیں۔ ان کی قربانی کو سوشل میڈیا پر بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
 
 

مزیدخبریں