خواتین کی ڈیجیٹل خودمختاری کیلئے او آئی سی ممالک سے تعاون کو تیار ہیں: شزا فاطمہ

08:10 PM, 13 Jul, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خواتین کی ڈیجیٹل ترقی کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے ساتھ مؤثر شراکت داری قائم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ خیالات کو عملی منصوبوں اور مؤثر پلیٹ فارمز کی شکل دی جا سکے۔

اسلام آباد میں او آئی سی کی خواتین سے متعلق نویں وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان نہ صرف اپنے تجربات دوست ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کا خواہاں ہے بلکہ او آئی سی کے رکن ممالک سے جدید ٹیکنالوجی اور مہارت حاصل کرکے خواتین کو ڈیجیٹل اور آئی ٹی کے شعبوں میں مزید بااختیار بنانے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس مقصد کے لیے کام کر رہی ہے کہ ملک کی ہر بچی کو انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی حاصل ہو، جبکہ اسے محفوظ ڈیجیٹل شناخت اور مالیاتی اکاؤنٹ بھی میسر ہو تاکہ وہ جدید ڈیجیٹل معیشت میں بھرپور کردار ادا کر سکے۔
 
 

مزیدخبریں