گوگل نے مفت جی میل صارفین کے لیے نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا

11:20 PM, 13 Jul, 2026

کیلیفورنیا: گوگل نے اپنے مفت جی میل صارفین کے لیے ایک نیا مصنوعی ذہانت (اے آئی) فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے، جس کے ذریعے طویل ای میلز کا مختصر خلاصہ چند لمحوں میں حاصل کیا جا سکے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر گوگل کے جیمنائی اے آئی پر مبنی ہے اور اسے مرحلہ وار دنیا بھر کے مفت جی میل اکاؤنٹس پر دستیاب کیا جا رہا ہے۔ فی الحال یہ سہولت محدود ای میل تھریڈز کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین بغیر پوری ای میل پڑھے اس کا اہم خلاصہ دیکھ سکیں گے، جبکہ ای میل سے متعلق سوالات بھی جیمنائی اے آئی سے پوچھے جا سکیں گے۔

گوگل کے مطابق یہ سہولت اس وقت انگریزی، فرانسیسی، جرمن، اطالوی، جاپانی، کوریائی، پرتگالی اور ہسپانوی زبانوں میں دستیاب ہے۔

اگر کوئی صارف اس اے آئی فیچر کو استعمال نہیں کرنا چاہتا تو وہ جی میل کی سیٹنگز میں جا کر گوگل ورک اسپیس اسمارٹ فیچرز کے آپشن سے اسے بند بھی کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں