شہزادی ڈیانا نے اقدام خودکشی بھی کیا تھا ،کتاب میں انکشاف

شہزادی ڈیانا نے اقدام خودکشی بھی کیا تھا ،کتاب میں انکشاف

لندن :برطانوی مصنف نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ شہزادی ڈیانا نے اقدام خودکشی بھی کیا تھا ، شہزادی ڈیانا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پرنس چارلس کے ساتھ ہوئی اپنی شادی سے بیحد ناخوش تھیں۔ یہاں تک کہ ایک بار انہوں نے بلیڈ سے اپنی کلائیوں کو کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔

یہ انکشافات ایک کتاب میں کئے گئے ہیں جن میں شہزادی ڈائنا کی مایوس زندگی، چارلس سے ناکام شادی اور ان کی (چارلس) معشوقہ کمیلا کے بارے میں تفصیلات درج ہیں۔ پرنسس آف ویلز کے ہی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کتاب کاٹنے کی بھی کوشش کی تھی۔

یہ اقتباسات اینڈریو مارٹن کی کتاب ڈائنا ہرٹرواسٹوری میں رقم کئے گئے ہیں۔ ڈائنا کا کہنا ہے کہ شادی اور ہنی مون کے بعد ان کی صحت گرتی چلی گئی۔ ان کے دوست اور رشتہ دار کہا کرتے تھے کہ میرے جسم کی ہڈیاں نظر آرہی ہیں۔ اکتوبر 1981 تک میری حالت بہت خراب ہوگئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.