چین نے دنیا کے تیز ترین میزائل پروگرام کی کامیابی کا اعلان کر دیا

چین نے دنیا کے تیز ترین میزائل پروگرام کی کامیابی کا اعلان کر دیا

بیجنگ:چین حکام نے دنیا کے تیز ترین میزائل پروگرام کی کامیابی کا اعلا ن کر دیا یہ نیا میزائل انجن جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور تیز ترین میزائل پروگرام میں بڑی کامیابی ہے۔
چائینہ ایروسپیس سائنس اور ٹیکنالوجی نے اس تجربے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے ،سائنسدانوں کے مطابق یہ انجن ائیر ٹو ائیر میزائل سسٹم میں نہایت اہم پیش رفت ہے۔ یہ نیا انجن6200کلو میٹر کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے۔ اگر کوئی بھی میزائل نظام اگر اس رفتار سے سفر کرے گا تو وہ کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست دے سکتا ہے۔


اطلاعات کے مطابق چین ان دنوں سالڈ فیول سسٹم پر کام کر رہا ہے ،رم جیٹ نامی انجن کسی بھی فیول سے زیادہ انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،یہ انجن آکسیجن کو استعمال کر کے جلاتا ہے اس کو جدید طریقوں سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔


یاد رہے اس طرح کے میزائل پروگرام پر امریکا بھی کام کر رہا ہے اور 2015میں اس کا تجربہ بھی کیا گیا تھا اور چین بھی 2000 سے اس پہ کام کر رہا ہے۔اس میزائل پرگروام کی کامیابی کے بعد کسی بھی مخالف فوج کے لیے ملے سخت خطررات پیدا ہوجائیں گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.