صحرائے تھر میں سانپ زمین سے با ہر نکل آئے

صحرائے تھر میں سانپ زمین سے با ہر نکل آئے

تھرپارکر:صحرائے تھر میں شدید گرمی کی وجہ سے سانپ زمین سے باہر نکل آئے ہیں ۔چھاچھرو اور ڈاھلی کے علاقوں میں گوٹھ امین ڈانی، گوٹھ پبھے جو پار ،گوٹھ مٹھڑیو، گوٹھ ڈابی، جونیجا گوٹھ، رڑیارو گوٹھ، واھوڑی دورا گوٹھ، دلن جو تڑ، کانٹیو گوٹھ، بھاڈاری اور دیگر گوٹھوں میں شدید گرمی ہے۔

سات روز کے دوران 16 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا ہے جن کو چھاچھرو کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔سانپوں کے ڈسنے سے لاتعداد جانور، گائے، بھیڑ، بکریاں گدھے اور دیگر جانور بڑی تعداد میں مر گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔