شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70روپے فی کلو کی پیشکش کردی ،شہباز گل

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70روپے فی کلو کی پیشکش کردی ،شہباز گل

اسلام آباد :وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ  شہباز گل نے کہا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70روپے فی کلو کی پیشکش کردی لیکن اصل لاگت عوام کے سامنے رکھیں گے اور درست قیمت طے کرنی پڑے گی۔

اپنی ٹوئٹ میں   انہوں  نے کہا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70روپے فی کلو کی پیشکش کردی ہے، وہ جو کل تک کہتے تھے لاگت بہت زیادہ ہے آج بھا ؤ تاؤ  کر رہے ہیں لیکن انہیں پتہ نہیں کہ آگے بھی وزیر اعظم عمران خان بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب بات 70 روپے فی کلو پر نہیں رکے گی، ہم اصل لاگت عوام کے سامنے رکھیں گے اور چینی کی درست قیمت طے کرنی پڑے گی۔