ایران میں کشیدگی بڑھ گئی، پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

12:57 PM, 13 Jun, 2025

اسلام آباد: وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی شہریوں اور زائرین کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایران کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر وزارت خارجہ میں 24 گھنٹے فعال کرائسس منیجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار نے ایکس  پر جاری بیان میں بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام پاکستانیوں کو مکمل سہولت اور معاونت فراہم کرے۔ سفارت خانہ مسلسل ایرانی حکام اور مقامی کمیونٹی سے رابطے میں ہے۔

وزارت خارجہ نے پاکستانی زائرین و شہریوں کی فوری مدد کے لیے ایک ہنگامی رابطہ نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔ اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ایران میں مقیم پاکستانیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں