کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج نے جمعہ کے روز سرمایہ کاروں کو مایوس کر دیا، جب کاروبار کا آغاز ہوتے ہی مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 2,241 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد 121,851 کی سطح پر بند ہوا، اور یوں تین نفسیاتی حدیں بیک وقت ٹوٹ گئیں۔
یہ گراوٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک دن قبل ہی انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 126,000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کی تھی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ جغرافیائی سیاسی تناؤ، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، نے سرمایہ کاروں میں غیر یقینی کیفیت پیدا کر دی ہے۔