سندھ کابینہ نے 3451 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا، عوامی ضروریات کو بجٹ کا محور قراردیاگیا

03:00 PM, 13 Jun, 2025

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے  بجٹ سے قبل اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے لیے 3451.87 ارب روپے کے منظوری دی ۔

اس اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ، صوبائی وزرا، مشیران، خصوصی معاونین اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس بار بجٹ مکمل طور پر عوامی ضروریات اور مسائل کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ کی تیاری کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر عمل کیا گیا اور تمام اضلاع سے تجاویز اکٹھی کی گئیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی فلاح اور قومی مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سرکاری ملازمین کو بھی آئندہ مالی سال میں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں