سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہنگامہ خیز، اپوزیشن کی نعرے بازی اور احتجاج

04:00 PM, 13 Jun, 2025

کراچی:سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اس وقت ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر کا آغاز کیا۔ اپوزیشن ارکان نے زور دار نعرے بازی کی اور شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

وزیراعلیٰ جیسے ہی ایوان میں اپنی تقریر شروع کرنے لگے تو اپوزیشن ارکان نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کر دی۔ اس دوران اپوزیشن کی جانب سے ایوان کے نظم و ضبط کو متاثر کرنے کی کوشش بھی کی گئی، جس کے باعث اجلاس کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔

اپوزیشن کا مؤقف تھا کہ بجٹ عوام دشمن ہے اور حکومت نے انہیں نظرانداز کرتے ہوئے یکطرفہ انداز میں مالی منصوبہ بندی کی ہے.ایوان میں موجود حکومتی ارکان نے اپوزیشن کے احتجاج کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بجٹ تجاویز پر سنجیدہ بحث سے فرار چاہتی ہے۔

اجلاس اب بھی جاری ہے جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں