سندھ بجٹ 2025-26: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ منظور

04:19 PM, 13 Jun, 2025

کراچی:سندھ کابینہ نے  ملازمین کو مالی ریلیف کے لیے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

مراد علی شاہ  کا کہنا تھا کہ  بجٹ کا حجم 34 کھرب 51 ارب روپےرکھا گیاہے۔اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق    گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔    گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔    ریٹائرڈ ملازمین کے لیے پنشن میں 8 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  کہا "یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ دسویں بار سندھ کا بجٹ پیش کر رہا ہوں، اور انشا اللہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔"

ان کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ عوامی ضروریات، معاشی حقیقتوں اور ترقیاتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے، اور اسے ایک جامع اور فلاحی بجٹ قرار دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کرنا پیپلز پارٹی کا مشن ہے۔

مراد علی شاہ نے اپنی تقریر کے دوران ایران پر اسرائیلی حملے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ صرف ایران نہیں بلکہ پورے خطے کے امن پر حملہ ہے، عالمی برادری کو اس جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے بھارتی ریاست میں ہونے والے طیارہ حادثے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی سلامتی سیاست سے بالاتر ہے، اور افواجِ پاکستان نے حالیہ جارحیت میں بہادری کا مظاہرہ کیا جس پر قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

مراد علی شاہ نے بجٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ    بجٹ کا کل حجم 3,451 ارب روپے ہے۔     غیر ترقیاتی اخراجات: 2,150 ارب روپے،    ترقیاتی اخراجات: 1,018 ارب روپے ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ     تعلیم کے بجٹ میں 12 فیصد اضافہ کیاگیا ہے۔     شعبہ تعلیم کے لیے 523 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے صحت کے حوالے سے باتر کرتے ہوئے کہاکہ     صحت کے بجٹ میں 8 فیصد اضافہ کیاگیاہے۔     مجموعی طور پر 326 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

    1,000 نئی الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ  جن میں سے 500 صرف کراچی کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

وزیر اعلی سندھ نے سیلاب متاثر ین کے حوالے سے کہا کہ      متاثرین کے لیے 8 لاکھ نئے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ بجٹ عوامی امنگوں، شفافیت اور ترقی پر مبنی ہے۔ ہم اپنی عوام سے کیے گئے وعدوں کو نبھائیں گے، اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں